ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 60 سے زائد طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے200سے زائد ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 287 مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کئے گئے۔رینجرز اور پولیس نے، لیاری، میمن نگر، مظفرآباد کالونی، سنگولین، ڈیرہ رحمت، ہزارہ چوک، ناظم آباد ، فرنٹیئر کالونی، میٹرول سائٹ اوردیگرعلاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے مشتبہ طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔
.......
/169